امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج نے شمالی بحرِ اطلس میں روسی  تیل بردار جہاز مارینرا پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اس کے فوراً بعد ایک دوسری کارروائی میں کیریبین سمندر میں موجود ایک دوسرے ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ کارروائی ہفتوں کے تعاقب کے بعد عمل میں آئی۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ پابندی شدہ اور غیر قانونی وینزویلا آئل پر پابندی پوری دنیا میں مکمل طور پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس، چین، ایران اور کیوبا کے ساتھ اقتصادی تعلقات ختم کرو، امریکا کا وینزویلا سے سخت مطالبہ

روسی ریاستی نشریاتی ادارے آر ٹی کے مطابق امریکی فورسز نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اتر کر قبضہ کیا۔ آر ٹی نے ایک تصویر بھی شائع کی جس میں جہاز کے قریب ہیلی کاپٹر دکھائی دے رہا ہے۔

اس کے بعد کریبین میں ایک دوسری کارروائی میں ایم ٹی صوفیا نامی ٹینکر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جہاز کو 2024 میں بھی امریکی پابندیوں کا اس وقت سامنا کرنا تھا جب اس پر حزب اللہ سے منسلک کمپنی کے لیے تیل اسمگل کرنے کا الزام لگا تھا۔ اس کے بعد کوسٹ گارڈ نے دسمبر میں کیریبین میں اسے روکنے کی کوشش کی، لیکن جہاز نے روکنے سے انکار کر دیا اور بحرِ اطلس کی طرف روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ پر امریکی دعویٰ، یورپی طاقتوں نے ڈنمارک کی حمایت کر دی

امریکی حکام کے مطابق مارینرا ایک ایسے بیڑے کا حصہ ہے جو وینزویلا، روس اور ایران کے لیے تیل لے جا رہا ہے، اور امریکا کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

روس نے کہا کہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں ہے اور عالمی قوانین کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مغربی ممالک آزاد جہاز رانیکا احترام کریں۔

اس تعاقب کے دوران روس کا ایک آبدوز اور جنگی جہاز بھی قریبی پانیوں میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم