وینزویلا تیل کی کمائی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا اعلان

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی صرف امریکی مصنوعات کی خریداری پر خرچ کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سامان میں زرعی اجناس، ادویات، طبی آلات، بجلی گھروں کی تنصیب اور توانائی کے شعبے کو بہتر بنانے والا سازوسامان شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل کی خریداری، رقم عوامی فائدے کے لیے استعمال ہوگی، ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی جانب سے امریکا کو اپنا اہم ترین تجارتی شراکت دار منتخب کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ وینزویلا کو تیل فروخت کرنے کی اجازت اسی صورت دی جائے گی جب یہ امریکی قومی مفادات کے مطابق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10 ممالک میں کون سب سے آگے؟

نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر وینزویلا امریکی مفادات کو پورا کرنے میں ناکام رہا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp