صومالی لینڈ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ تشویشناک ہے، اسحاق ڈار

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے دوران او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور مختلف رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس غیر معمولی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کا انعقاد اس صورتحال کے تناظر میں کیا گیا جو وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے علاقے ’صومالی لینڈ‘ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا متنازع فیصلہ کیوں کیا؟ٖ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے صومالی لینڈ کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کے اقدام اور اسرائیلی وزیر خارجہ کے بلاجواز اور اشتعال انگیز دورے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ یہ عمل تشویشناک ہے۔

انہوں نے ان اقدامات کو صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف سیاسی جارحیت اور اس کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں پر حملہ قرار دیا۔

نائب وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی جبری منتقلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے مسئلہ جموں و کشمیر پر او آئی سی کے مستقل اور اصولی مؤقف کو سراہا اور تنظیم پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

غیر معمولی اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے او آئی سی کے متعدد رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس اجلاس کے انعقاد سے او آئی سی رکن ممالک کے اجتماعی عزم کا واضح اظہار ہوا، جس کے ذریعے عالمی برادری کو ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت کا دوٹوک پیغام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی اس اجلاس میں شرکت صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا عملی ثبوت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا