ڈھاکا: چینی سفیر کی جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکا میں چین کے سفیر یاؤ وین نے پیر کی صبح بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے خیرسگالی ملاقات کی۔

یہ ملاقات دارالحکومت کے بشوندهارا علاقے میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی دفتر میں ہوئی۔ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں صبح تقریباً 9 بجے ہوئی۔

چینی سفیر کے ہمراہ نائب مشن چیف ڈاکٹر لیو یوئن، سیاسی ڈائریکٹر ژانگ جِنگ، رو چی (راکی) اور نفیسہ (لیانگ شوئی ین) بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت

ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا اور چین و بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ دوستی پر زور دیا۔ اس موقع پر اس بات کا بھی اعتراف کیا گیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نے عوامی فلاح، ترقیاتی تعاون، تجارت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دونوں جانب سے مستقبل میں ان تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی گئی۔

جماعتِ اسلامی کی جانب سے سینئر رہنماؤں میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور مرکزی تشہیر و میڈیا چیف ایڈووکیٹ احسان الحق محبوب زبیر، ماہرِ تعلیم ڈاکٹر زبیر احمد، ڈویلپمنٹ ٹیم لیڈ دیوان عالمگیر اور امیر جماعت کے مشیر برائے خارجہ امور پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے  بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر کا انصاف پر مبنی نظام اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر زور

یہ ملاقات بنگلہ دیش میں مختلف سیاسی حلقوں کے ساتھ چین کے سفارتی روابط اور رابطہ کاری کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 47 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا