چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران 9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پرحملہ آورایک اور شرپسند کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شناخت کیے گئے شرپسند کا نام راجہ ماجد حسین دھنیال ہے، جو تحریک انصاف شمالی پنجاب کا سینئیر نائب صدر اور قانونی امور کے مرکزی سیکریٹری جیسے اہم عہدوں پر فائز رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق راجہ ماجد حسین دھنیال جی ایچ کیو پر حملہ سے قبل مظاہرین کو اُکستاتا رہا اور ریاست مخالف شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں مرکزی کردار ادا کیا۔
فوجی املاک خصوصاً جی ایچ کیو حملہ کرنے پراُکسانے، پر تشدد مظاہروں کی سرپرستی اورفوج مخالف نعرے بازی پر راجہ ماجد حسین دھنیال کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔