’اب سم بلاک نہیں ہوگی‘، پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب اوورسیز پاکستانی اپنی موبائل فون سروس کو بلا تعطل استعمال کر سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دبئی کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں نہیں چلے گا، ٹریفک پولیس نے اوورسیز پاکستانی کا چالان کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو آسانی فراہم کرنا اور انہیں اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھنے میں مدد دینا ہے۔

اتھارٹی نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنی متعلقہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

’اس اقدام کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان سے مسلسل رابطے کی سہولت میسر رہے گی، جس سے مواصلات برقرار رکھنا آسان ہو جائےگا۔‘

مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل  آسان ہوگیا

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ادارہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp