بھارت سے معاہدوں کا الزام بے بنیاد اور سیاسی پروپیگنڈا ہے، بی این پی

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے جماعتِ اسلامی کے نائب امیر سید عبداللہ محمد طاہر کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بی این پی نے بھارت کے ساتھ خفیہ معاہدے کیے ہیں، اور اسے بے بنیاد، گمراہ کن اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی انتخابات: بی این پی اتحاد دو نشستوں پر امیدوار سے محروم، جماعت اسلامی کو کوئی بحران درپیش نہیں

وی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز گلشن میں پریس بریفنگ کے دوران بی این پی الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے ترجمان مہدی امین نے کہا کہ ان الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات یا تو دانستہ غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہیں یا لاعلمی کا نتیجہ۔

مہدی امین نے کہا کہ بی این پی کی سیاست پارٹی قیادت، خصوصاً طارق رحمان کی سربراہی میں، بنگلہ دیش کی خودمختاری اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ بی این پی نے ماضی میں تیستا پانی کی تقسیم اور سرحد پر فیلانی کے قتل جیسے معاملات پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا تھا۔

بی این پی الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے ترجمان مہدی امین

انہوں نے اس موقع پر بی این پی کی جانب سے انتخابی رابطے کے لیے ہاٹ لائن 16543 اور واٹس ایپ نمبر 01806977577 کا اعلان بھی کیا، تاکہ ووٹرز سے براہِ راست رابطہ قائم کیا جا سکے۔

بی این پی ترجمان نے عوام کو خبردار کیا کہ کچھ عناصر مجوزہ فیملی کارڈ اور کسان کارڈ کے نام پر رقم طلب کر رہے ہیں، جو دھوکہ دہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بی این پی اقتدار میں آئی تو ایسے تمام کارڈز عوام میں بلا معاوضہ تقسیم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا