نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت و سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے قریبی تعلقات اور ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیے: جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران
واضح رہے کہ گزشتہ سال عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کا حصہ تھا۔














