ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی ہے۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ کا تاریخی میچ، ڈبل سوپر اوور کے بعد جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا اور ابتدائی 2 وکٹیں صرف 8 رنز پر گر گئیں۔ شائی ہوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ برینڈن کنگ صرف 1 رن بناسکے۔ اس کے بعد شمرون ہیٹمائر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔

روسٹن چیز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 29 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ اصل ہیرو شیرفین ردرفورڈ رہے جنہوں نے 42 گیندوں پر ناقابلِ شکست 76 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ جیسن ہولڈر نے بھی 17 گیندوں پر 33 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جبکہ روومین پاول نے 14 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کنفرم ہونے پر کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن  لڑکھڑا گئی۔ فل سالٹ نے 30 اور جوز بٹلر نے 21 رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، مگر دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

سیم کوران نے آخر تک مزاحمت کی اور 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 43 رنز بنائے، لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: جنوبی افریقہ نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی بولنگ میں گڈاکیش موتی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ روسٹن چیز نے 2 اور آکیل جیروم حسین، روماریو شیفرڈ اور شمر جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

گوگل اور ایمیزون کے ماہرین کی اہم رائے، باس کو ’نہ‘ کہہ کر بھی عزت اور اعتماد کیسے حاصل کریں؟

موٹاپے کا علاج صرف وزن کم کرنے تک محدود نہیں ہونا چاہیے، جانیے دیگر ضروری اہداف

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں طوفانی بارشیں، کوہِ سلیمان اور سخی سرور میں سیلابی ریلے داخل

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟