پاکستان کرکٹ ٹیم کے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کے خلاف اہم مقابلے سے قبل لائن اپ میں بڑی تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست: پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا
بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں کامیابی پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں پہنچانے کے لیے کافی ہوگی جبکہ بارش سے متاثرہ نتیجہ بھی سنہ 2009 کے ورلڈ چیمپئنز کو اگلے مرحلے تک رسائی دلا سکتا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ بعض سینئر کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے اور نمیبیا کے خلاف میچ میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کرایا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پلیئنگ الیون میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں جس کا مقصد بینچ اسٹرینتھ کو استعمال کرتے ہوئے ٹیم میں نئی توانائی لانا ہے۔
مزید پڑھیے: پاک بھارت میچ: سری لنکا کا پاکستان کے فیصلے پر اظہارِ تشکر
ٹیم حکام نے اہم میچ کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ یہ ممکنہ تبدیلیاں اتوار کو بھارت کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد زیر غور آئی ہیں۔
پاکستان کا اسپن اٹیک مشکلات کا شکار رہا۔ ابرار احمد نے 3 اوورز میں 38 رنز دیے جبکہ شاداب خان نے اپنے واحد اوور میں 17 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ کپتان سلمان علی آغا نے بعد ازاں اس کارکردگی کو ’آف ڈے‘ قرار دیا۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دیے تاہم ان کو ایک وکٹ مل گئی۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کی پاکستانی حمایت پر بھارت تلملا اٹھا
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار ہو گئی اور ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی یوں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔














