سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری میں ہے، سعودی سفیر

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک اقتصادی معاہدے کی تیاری کر رہا ہے، جس پر جلد دستخط متوقع ہیں۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے تحت رمضان فوڈ اسسٹنس پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر کا دورہِ سعودی عرب پاکستان کے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے؟

سعودی سفیر کا بیان اس اہم پیشرفت کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے جب ستمبر میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیانStrategic Mutual Defense Agreement پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ کسی ایک پر جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

سفیر نواف المالکی نے کہا کہ 3 ماہ قبل ہم نے اسٹریٹجک میوچل ڈیفنس ایگریمنٹ پر دستخط کیے تھے۔ اب ان شااللہ ہم پاکستان اور سعودی عرب کی معیشت سے متعلق ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں، جس پر جلد دستخط ہوں گے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ ریاض کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی سمیت متعدد شعبوں میں بڑے منصوبوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

2024 میں دونوں ممالک مختلف شعبوں میں 2.8 ارب ڈالر مالیت کی 34 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کر چکے ہیں، جبکہ بجلی کے باہمی رابطے کے منصوبے کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت طے پا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن، بشریٰ بی بی کا بیان بے بنیاد ہے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

رمضان فوڈ پروگرام

کے ایس ریلیف کے تحت شروع کیے گئے رمضان فوڈ اسسٹنس پروگرام کے ذریعے پاکستان کے 30 اضلاع میں 1 لاکھ 92 ہزار 500 مستحق افراد کے لیے 27 ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی۔

ادارے کے مطابق ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجور اور 5 کلو چنا شامل ہے، جو ایک اوسط گھرانے کی رمضان بھر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔

سعودی خیراتی ادارے نے کہا کہ یہ منصوبہ غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے اور کمزور طبقات کی معاونت کے عزم کا حصہ ہے، اور پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟