حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ حج کے انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی سیکرiٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو اور حج ونگ کے افسران نے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حجاج کرام اور خدام الحجاج اپنے مثبت طرزِ عمل سے ملکی وقار میں اضافہ کریں اور خدمتِ حجاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن دیدی

اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمینِ حج اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ملک کے 107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے عازمین کو مناسکِ حج اور انتظامی امور سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

وفاقی سیکرiٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا۔ امسال عازمینِ حج کو ویکسین کی فراہمی، فضائی ٹکٹوں اور ویزوں کے اجرا کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عازمین حج کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، خدام الحجاج میں سرٹیفکیٹس تقسیم

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کی رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ، منیٰ کے خیموں اور خوراک کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں گزشتہ سال کی نسبت بہتر حاصل کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ منیٰ، عرفات کے مکاتب اور مشاعر کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور حجاج کرام کو قدم بہ قدم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں