آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کے باعث اگر کم از کم فی اننگز 5 اوورز نہ کھیلے گئے تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
رپورٹس کے مطابق 5 اوورز کا میچ ہونے کے لیے 9 بج کر 46 منٹ تک میچ شروع ہونا لازمی ہے۔
Rain delays the start of the match 🌧️#PAKvNZ | #T20WorldCup | #BackTheBoysInGreen | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/4DBOAPJ0XT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 21, 2026
پاکستانی وقت کے مطابق 7 بج کر 40 منٹ تک میچ شروع نہیں ہوسکا جس کے بعد اوورز کم ہوگئے ہیں، اور کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں اگر بارش ہوگئی تو کیا ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اس وقت بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔














