ٹی20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں مسلسل بارش کے سبب امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
🚨 BAD NEWS: Water has started collecting on the covers with rain becoming heavier making very little chances of a Pak-NZ match. #T20WorldCup pic.twitter.com/hpeWP5o9Zf
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) February 21, 2026
واضح رہے کہ میچ کا آخری کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ تھا اور کم از کم 5 اوورز کھیلنا ضروری تھے، تاہم بارش کے باعث میچ اس سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے اس پہلے میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ٹاس کے فوراً بعد بارش شروع ہو گئی جو اب بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار، کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری
پاکستانی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان شامل کیے گئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل تھے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں اگر بارش ہوگئی تو کیا ہوگا؟
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر کے ساتھ ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے۔













