ٹی20 ورلڈ کپ: پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار، کم از کم 5 اوورز کا کھیل ہونا ضروری

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کے باعث اگر کم از کم فی اننگز 5 اوورز نہ کھیلے گئے تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

رپورٹس کے مطابق 5 اوورز کا میچ ہونے کے لیے 9 بج کر 46 منٹ تک میچ شروع ہونا لازمی ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 7 بج کر 40 منٹ تک میچ شروع نہیں ہوسکا جس کے بعد اوورز کم ہوگئے ہیں، اور کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ ہے۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں اگر بارش ہوگئی تو کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اس وقت بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

برطانیہ کا صدیوں پرانا نظام بدلنے کی تیاری؟ وزیراعظم اینڈی برنہم کا اہم بیان سامنے آگیا

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور