برمنگھم کے علاقے سینڈویل میں ایک مسجد کے باہر چاقو کے وار سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کو جمعہ کو رات تقریباً 9 بجے سے کچھ پہلے سینڈویل کے سمیتھ وِک روڈ پر واقع جامع مسجد کے باہر جھگڑے کی اطلاع ملی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں فسادات: 75 فیصد مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے، سروے رپورٹ
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
18 سالہ ذیشان افضل مسجد کی پارکنگ میں زخمی حالت میں پائے گئے، جنہیں شدید چاقو کے وار کیے گئے تھے اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
A young man was stabbed to death outside a mosque in England's West Midlands during celebrations of the Muslim holy month of Ramadan
Detectives said that though the fatal stabbing occurred during Ramadan, it is not currently being treated as religiously or racially aggravated… pic.twitter.com/dzhU5zJIf8
— Anadolu English (@anadoluagency) February 21, 2026
واقعے کے وقت رمضان المبارک کے باعث مسجد میں عشا کی نماز کی ادائیگی کے لیے اچھا خاصا رش تھا۔
موقع پر متعدد ایمبولینسیں، ایک پیرا میڈک افسر اور ایئر ایمبولینس کی گاڑی بمعہ کریٹیکل کیئر پیرا میڈکس بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ نے مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا
19 اور 22 سال کی عمر کے 2 افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مکمل نوعیت اور اس میں ملوث افراد کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اس واقعے کو مذہبی یا نسلی بنیاد پر کیا گیا حملہ قرار نہیں دیا جا رہا۔
مزید پڑھیں:برطانیہ میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، باحجاب خاتون پر حملہ
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سمیتھ وِک میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے اور علاقے میں دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔












