کوئٹہ: رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

منگل 24 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں ماہِ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔ رمضان سے قبل نسبتاً کم قیمتوں پر دستیاب رہنے والی بنیادی اشیاء جیسے چکن، مٹن، بیف، آٹا، سبزیاں اور پھل اب کئی گنا مہنگے ہو چکے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان برقرار ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکن کی قیمت رمضان سے قبل 400 سے 450 روپے فی کلو تھی جو بڑھ کر 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، یعنی فی کلو تقریباً 100 سے 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح مٹن جو پہلے 2200 سے 2300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، اب 2400 سے 2500 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ بیف کی قیمت بھی 1300 سے 1400 روپے فی کلو سے بڑھ کر 1500 سے 1600 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: رمضان میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 40 گرفتار

آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی۔ شہر میں آٹا اس وقت 140 سے 145 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2700 سے 2800 روپے اور 50 کلو بوری 6800 روپے میں دستیاب ہے۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کے باعث تندوروں پر روٹی کی قیمت بھی 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے عام آدمی کا بجٹ مزید متاثر ہوا ہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آلو جو پہلے 50 روپے فی کلو دستیاب تھے، ان کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ پیاز 70 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 50 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ بھنڈی کی قیمت رمضان سے قبل کے مقابلے میں بڑھ کر 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کی شرح میں اضافہ، اعداد و شمار کیا کہتے ہیں؟

پھلوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ کیلا جو پہلے 80 روپے درجن فروخت ہو رہا تھا، اب 150 روپے درجن تک پہنچ گیا ہے۔ سیب کی قیمت 300 روپے فی کلو سے شروع ہو کر 1000 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح دیگر اشیاء خورونوش اور افطاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق رمضان کے چوتھے روز 145 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، 41 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 28 دکانیں سیل کی گئیں۔ یہ کارروائیاں سٹی، صدر، سریاب اور کچلاک کے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور اسپیشل مجسٹریٹس کی نگرانی میں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: رمضان سے پہلے مہنگائی کا طوفان، کون سی چیز کتنے میں فروخت ہونے لگی؟

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہو سکی۔ ایک شہری نے بتایا کہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، جس سے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ایک اور شہری کے مطابق پھل، سبزیاں اور گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مستقل بنیادوں پر قیمتوں کی نگرانی کو یقینی بنائیں اور گران فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!