کیا کرینہ کپور رمضان المبارک میں روزے رکھتی ہیں؟ اداکارہ نے کھل کر بتادیا

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے شادی کے بعد ماہِ رمضان میں روزے رکھنے سے متعلق زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر وضاحت کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ سوال زیرِ بحث تھا کہ آیا کرینہ کپور خان رمضان کے مہینے میں روزے رکھتی ہیں یا نہیں۔ اسی سلسلے میں اداکارہ کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ واضح طور پر کہتی سنائی دیتی ہیں کہ وہ روزہ نہیں رکھتیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟

ویڈیو میں ایک رپورٹر کے سوال پر کرینہ کپور خان نے کہا ’نہیں، میں تو 24 گھنٹے کھاتی رہتی ہوں۔ نہیں، بالکل نہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایسا نہیں کیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Trending Pk (@thetrendingpk2025)

یاد رہے کہ کرینہ کپور خان کی شادی اداکار سیف علی خان سے ہوئی تھی جسے بین المذاہب ہونے کی وجہ سے سوشل اور روایتی میڈیا میں خصوصی توجہ حاصل رہی۔ بعض حلقوں کی جانب سے اس شادی پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور خان کو غیر معمولی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ کرینہ ان کی زندگی کا حصہ ہیں کیونکہ وہ نہایت صابر اور محبت کرنے والی انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی‘، مفتی قوی کا حیران کن دعویٰ

ان کے مطابق کرینہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ گھر اور خاندان کے معاملات میں بھی تخلیقی اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی خوشی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی ملاقات 2008 کی فلم ’ٹشن‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں نے کچھ عرصہ ڈیٹنگ کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کر لی۔ اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا