مقدمے سے بریت ملازمت پر بحالی کا جواز نہیں، سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار کی بحالی کی درخواست مسترد

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار شہزاد حسین کی ملازمت پر بحالی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیس جیسے منظم اور تادیبی ادارے میں وہی اہلکار خدمات انجام دے سکتے ہیں جن کا کردار شک و شبہ سے بالاتر اور بے داغ ہو۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فوجداری مقدمے میں بریت پولیس جیسے منظم ادارے میں ملازمت پر بحالی کا خود بخود حق فراہم نہیں کرتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ محض بریت تادیبی فورس میں بحالی کے لیے کسی قسم کا لائسنس نہیں سمجھی جا سکتی، خصوصاً جب بریت میرٹ پر نہیں بلکہ گواہوں کے منحرف ہونے اور شکایت کنندہ کے صلح نامے کی بنیاد پر ہوئی ہو۔

یہ بھی پڑھیے: غیر منصفانہ برطرفی کے شکار پولیس اہلکار مکمل واجبات کے حق دار، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

فیصلے میں کہا گیا کہ محکمانہ انکوائری اور فوجداری ٹرائل میں ثبوت کا معیار مختلف ہوتا ہے، اس لیے فوجداری عدالت سے بری ہونے کے باوجود محکمانہ کارروائی اپنی قانونی حیثیت برقرار رکھتی ہے۔

عدالت کے مطابق پنجاب سروس ٹریبونل نے کانسٹیبل کی اپیل ایک سال سے زائد تاخیر کی بنیاد پر خارج کی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق کانسٹیبل شہزاد حسین کو اینٹی کرپشن حکام نے رشوت وصولی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ الزام تھا کہ اس نے نوکری دلوانے کے نام پر 2 لاکھ روپے طلب کیے اور 30 ہزار روپے پیشگی وصول کیے۔

گرفتاری کے وقت جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر ملزم سے نشان زدہ رقم برآمد کی گئی تھی۔ بعد ازاں محکمانہ انکوائری میں کانسٹیبل کو قصوروار قرار دے کر سروس سے برخاست کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’ہماری پولیس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے‘، پولیس اہلکاروں کے سامنے بچے کی دلچسپ دعا وائرل

تاہم اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 16 دسمبر 2022 کو کانسٹیبل کو فوجداری مقدمے سے بری کر دیا تھا، جس کے بعد اس نے بحالی کے لیے درخواست دائر کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈرامہ انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا