عمران خان رہائی فورس ہر صورت بنے گی، صحت سے متعلق فیصلے فیملی کرے گی، شفیع جان

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان رہائی فورس کے قیام اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی صحت کے معاملے پر جاری بحث کے دوران مشیر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا شفیع جان نے واضح کیا ہے کہ صحت کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ خاندانی ہے، جبکہ رہائی فورس کا قیام ہر صورت عمل میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق تمام فیصلے ان کی فیملی کرے گی اور پارٹی ہر جائز مطالبے میں ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کی تشویش فطری ہے اور خاندان کو مریض کی صحت کے حوالے سے مکمل آگاہی اور رسائی ملنی چاہیے، بشمول ذاتی معالج کی موجودگی کے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر فیملی کو پیشگی اطلاع نہ دینا مناسب نہیں تھا، شفیع جان کا کہنا تھا کہ جیل مینوئل کے مطابق طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیے۔

عمران خان رہائی فورس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فورس کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ اسٹریٹ موومنٹ کا حصہ ہوگی۔ ان کے مطابق پارٹی کے اندر مشاورت کے دوران مختلف آرا سامنے آنا فطری امر ہے، تاہم حتمی فیصلوں پر سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافِ رائے ہوتا ہے، لیکن عوامی سطح پر اتحاد برقرار رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی، ڈیڈلاک کیوں ہوا؟

شفیع جان نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات فیملی کا بنیادی حق ہے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جبکہ پارٹی کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی