وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خوارج دہشتگردوں نے ایبٹ آباد، سوات اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی، جنہیں اینٹی ڈرون سسٹمز نے فضا میں ناکام بنا دیا۔
Fitna al khawarij terrorists have attempted to launch small drones in Abbotabad, Swabi and Nowshera. Anti Drone Systems have brought down all the drones. No damage to life.
The incidents have again exposed direct linkages between Afghan Taliban Regime and Terrorism in Pakistan.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 27, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعات دوبارہ افغان طالبان کے ساتھ دہشتگرد عناصر کے ممکنہ تعلقات کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ کے تناظر میں سرمایہ کار کیا سوچتے ہیں؟
عطا اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کے دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں۔












