وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات، یورپی ممالک کا پاکستانیوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ جلد جاری کرنے پر اتفاق

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں یورپ میں منعقدہ اہم وزارتی اجلاسوں اور ملکی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم، اٹلی میں منعقدہ 4 ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت پر بریفنگ دی، جس میں پاکستان کے علاوہ اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک ہوئے۔

محسن نقوی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

اسی طرح وزیر داخلہ نے پولینڈ میں ہونے والے 6 فریقی وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت سے بھی آگاہ کیا، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔

وزیر داخلہ کے مطابق دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجرا پر اتفاق کیا۔ اجلاسوں میں رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 47 فیصد کمی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا کی شرط ختم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی آگاہ کیا کہ پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے یورپی یونین میں جلد ایک جامع پلان پیش کیا جائے گا۔

محسن نقوی: بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی امیگریشن کے فروغ کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں