’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے تحت 10 روز میں 11 لاکھ افراد کی رجسٹریشن، ہزاروں مستحقین کی مالی مدد

اتوار 1 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نئے پروگرام مریم کو بتائیں کے تحت صرف 10 دن میں 11 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پروگرام میں ہزاروں مستحق شہریوں کو براہِ راست شناختی کارڈ ریکارڈ کے ذریعے جاز کیش موبائل والٹس پر 10 ہزار روپے کی رقم فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے انقلابی فیصلے

مریم کو بتائیں میں 9.1 لاکھ افراد موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹر ہوئے، جبکہ 1.4 لاکھ افراد نے ہیلپ لائن 1000 کے ذریعے اور 0.5 لاکھ افراد ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دی۔

اس پروگرام میں اوسطاً روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن ہو رہی ہے، جبکہ ہیلپ لائن پر ایک گھنٹے میں 18 لاکھ کالز کی کوششیں کی گئی، جس کے دوران 30 ہزار کالز فی منٹ اور 500 کالز فی سیکنڈ کے ریکارڈ قائم ہوئے۔

چیئر پرسن 1000 ہیلپ لائن اور وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے پروگرام کے اعداد و شمار اور معاونت کے طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واپس آنے والے افراد کو سرحد پر 24 گھنٹے امیگریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائش، کھانے پینے اور دیگر سفری سہولیات بھی مہیا کی جا رہی ہیں۔

پروگرام کے تحت ابتدائی 40 لاکھ خاندانوں میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے تین آسان طریقے فراہم کیے گئے ہیں:

موبائل ایپ “Maryam ko Batayn”

ویب پورٹل: https://mkb.punjab.gov.pk

ہیلپ لائن 1000

ہر درخواست گزار کو رجسٹریشن کے وقت ٹریکنگ آئی ڈی فراہم کی جاتی ہے تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پروگرام مکمل طور پر PSER ڈیٹا اور PMT اسکورنگ پر مبنی ہے، اور شہری و دیہی دونوں علاقوں کے مستحق افراد براہِ راست کیش ٹرانسفر کے ذریعے بغیر کسی مداخلت کے امداد وصول کر سکتے ہیں۔

چیئر پرسن نے مزید بتایا کہ ہیلپ لائن پر عارضی مصروفیت عوام کے غیر معمولی اعتماد اور دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا کہ رمضان نگہبان، راشن کارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعظم رمضان ریلیف پروگرام کے پہلے سے مستفید افراد مریم کو بتائیں کے ریلیف کے لیے اہل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کارکردگی کے میدان میں مقابلہ نہیں کر پاتے تو کردار کشی پر اتر آتے ہیں، ن لیگ کی مریم نواز کے خلاف مہم کی مذمت

صائمہ فاروق نے کہاکہ حکومت پنجاب ہر مستحق خاندان تک ریلیف، شفافیت اور وقار کے ساتھ مالی معاونت پہنچانے کے لیے پرعزم ہے اور رجسٹریشن کے تمام طریقے فعال رکھے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے