ایران کے خلاف فوجی آپریشن غیرمعمولی تیزی سے مکمل ہوا، اب معاہدہ ممکن نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف حالیہ فوجی آپریشن کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کارروائی منصوبہ بندی کے مقابلے میں غیر معمولی تیزی سے مکمل ہوئی۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکی حکام کو اندازہ تھا کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم آپریشن ایک ہی دن میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: ذمہ داروں پر سخت ترین ضرب لگائیں گے، ایران جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ عسکری ماہرین نے اس کارروائی کا دورانیہ قریباً 4 ہفتے لگایا تھا، مگر اہداف طے شدہ شیڈول سے کہیں پہلے حاصل کر لیے گئے۔

معاہدے کا موقع ضائع ہوگیا

امریکی صدر نے کہاکہ ایران اب مذاکرات کی خواہش ظاہر کررہا ہے، مگر ان کے بقول یہ فیصلہ پہلے کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل معاہدہ ممکن تھا، تاہم اب حالات بدل چکے ہیں۔

خامنہ ای کی نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر کئی ہفتوں سے گہری نظر رکھی جا رہی تھی۔ ان کے مطابق امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر ایک طویل مدتی منصوبہ تیار کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اسی دوران سی آئی اے کو ایک اہم خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر کے بقول یہ ایک ایسا موقع تھا جسے ضائع نہیں کیا جا سکتا تھا۔

برطانوی حکومت پر تنقید

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے بعض فیصلوں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ برطانوی حکومت نے اپنے زیرِ انتظام اہم فوجی اڈے کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

صدر ٹرمپ نے خاص طور پر بحرِ ہند میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل فوجی اڈے ڈیگو گارسیا کا ذکر کیا، جو ماضی میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب