ذمہ داروں پر سخت ترین ضرب لگائیں گے، ایران جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد ٹرمپ کا ردعمل

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں پہلی بار سامنے آنے والی امریکی ہلاکتوں کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ذمہ دار عناصر پر سخت ترین ضرب لگائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ ایرانی حکومت کو ہٹانے کے مقصد سے شروع کی گئی، اور ایران کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں میزائل داغے جانے کے بعد صورتحال مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔ ان کے مطابق ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے بڑے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہوئے، جس کے بعد تقریباً 4 ہفتوں پر مشتمل ممکنہ تنازع کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران کا حالیہ تنازعہ میں 560 امریکی اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ، امریکا کی تردید

ایرانی افواج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ کے مختلف اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن کے نتیجے میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ خلیجی خطے کے اہم معاشی مراکز میں دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ‘میں ایک بار پھر انقلابی گارڈ، ایرانی فوج اور پولیس سے کہتا ہوں کہ ہتھیار ڈال دیں اور مکمل استثنیٰ حاصل کریں، بصورت دیگر یقینی موت کا سامنا کریں گے۔ یہ منظر خوشگوار نہیں ہوگا۔’

یہ بھی پڑھیے: اسرائیل اور امریکا ایران کو ٹکڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ایرانی رہنما علی لاریجانی کا بیان

پینٹاگون کے مطابق ‘ایپک فیوری’ نامی آپریشن کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، لیکن امریکا اپنے شہریوں کی اموات کا بدلہ لے گا اور ان عناصر کو سخت سزا دے گا جنہوں نے ‘درحقیقت تہذیب کے خلاف جنگ چھیڑی ہے۔’

امریکا میں فوجی ہلاکتیں سیاسی طور پر نہایت حساس سمجھی جاتی ہیں، اور ناقدین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک امریکی عوام کو جنگ کی مکمل وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب