پاکستان اور سعودی عرب کا لازوال رشتہ باہمی اعتماد اور عقیدے پر مبنی ہے، سردار یوسف

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ  پاکستان اور سعودی عرب کا لازوال رشتہ اعتماد اور عقیدے پر مبنی ہے،دونوں ممالک کی  دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ یہ مذہبی، ثقافتی اور عوامی روابط پر بھی قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی بہت پرانی اور پائیدار ہے، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات ہیں اور عقیدے کے لحاظ سے بھی پاکستان کو سعودی عرب اور حرمین شریفین سے بہت لگاؤ ہے۔

سردار یوسف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مضبوط اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، دوستی محض سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ یہ مذہبی، ثقافتی اور عوامی روابط پر بھی قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں سعودی عرب کے ساتھ ایک معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اسی طرح پاکستان نے ہر موقع پر سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب کے نام پر دہشتگردی اسلام کے خلاف ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے خصوصی احترام پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذہبی ہم آہنگی تعلقات کی بنیاد کو مزید مضبوط بناتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب مستقبل میں بھی باہمی تعاون، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے رشتہ ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہو سکتا، اس کی وجہ یہی ہے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین ہیں، نبی پاک ﷺ کا روضۂ مبارک ہے، بیت اللہ شریف ہے، ہر مسلمان کا دل وہاں دھڑکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکیہ کے قونصلر برائے مذہبی امور کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کا دل حرمین شریفین کے لیے دھڑکتا ہے، پاکستان تو بنا ہی اسلام کے نام پر ہے، اس لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کو سعودی عرب سے لگاؤ بھی ہے اور اس کا احترام بھی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہیں گے۔

عالمی امن میں سعودی عرب کے کردار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، اب بھی مسلم ممالک کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان بھی یہی کردار ادا کر رہا ہے کہ دنیا میں امن قائم کیا جائے، خطے میں بھی امن ہو۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پہلے بھی دونوں ممالک کو ایک دوسرے پر اعتماد تھا، اب اعتماد بڑھے گا، خدانخواستہ دونوں ممالک میں سے کسی ایک پر آزمائش آئے گی تو دوسرا ملک اس کا ساتھ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، خدام الحجاج میں سرٹیفکیٹس تقسیم

سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی روزگار کے لیے موجود ہیں، پاکستانی وہاں مختلف اداروں میں کام کر رہے ہیں، سعودی عرب کی عوام بھی پاکستان کی عوام کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، معرکہ حق کے بعد میں سعودی عرب گیا تو عام لوگوں نے بڑی مبارکباد دی، وہ گرمجوشی سے ملے، انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، یہ عزت و احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

سابق صدر عارف علوی کہاں ہیں؟ روپوشی، قانونی شکنجہ اور متضاد دعوے

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری