آپریشن غضب للحق: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملے ناکام، 67 شدت پسند ہلاک

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران 67 افغان طالبان مارے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ خصوصی اپ ڈیٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان طالبان کے حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’غضب للحق‘: افغان طالبان کو کس قدر نقصان اٹھانا پڑا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

وزیر اطلاعات کے مطابق شمالی بلوچستان میں افغان طالبان نے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مختلف مقامات پر جسمانی حملے کیے جبکہ 25 مقامات پر فائر ریڈ کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

تاہم تمام حملے کامیابی سے پسپا کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

دفاع وطن کے دوران ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ عیاں ہے، ہم خاموش نہیں رہیں گے، عطا تارڑ

خیبرپختونخوا میں بھی ایک مقام پر جسمانی حملے کی کوشش کی گئی جبکہ 12 مقامات پر فائر ریڈ کیے گئے، جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیا گیا۔

صوبے میں رات بھر جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران 40 افغان طالبان مارے گئے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق فالو اپ آپریشن تاحال جاری ہے اور تفصیلی بریفنگ دوپہر میں جاری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp