پی ٹی آئی کا عمران خان سے ملاقات تک وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے انکار

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان سے ملاقات تک وزیراعظم کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ان کو حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی ہے لیکن انہوں نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی وہ کسی ایسی بریفنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: عالمی صورتحال: وزیراعظم کا سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، اپوزیشن کو بھی دعوت

محمود خان اچکزئی کی بریفنگ میں شرکت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ محمود خان اچکزئی بھی اس بریفنگ میں شرکت نہ کریں۔

دریں اثنا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی عمران خان سے ملاقات تک اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس کے شرکا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور 160 سے زیادہ اسکول کی طالبات سمیت نہتے شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنما شعیب شاہین کی والدہ کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔

سیاسی کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کی بزدلانہ جارحیت اور قتلِ عام کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ کمیٹی نے خطے میں مزید استحکام کے لیے ایران اور خلیجی ریاستوں پر ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا زور دیا، جبکہ امریکہ اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر روکیں۔

اجلاس کے شرکا نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی ملک بھر میں پرامن مظاہرین کے خلاف ریاستی تشدد، براہِ راست فائرنگ اور مہلک طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی اور ذمہ داروں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

سیاسی کمیٹی نے حکومت کی جانب سے قومی سلامتی پر بلائی گئی میٹنگ کا جائزہ لیا اور افغانستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔

اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کی صحت اور عدالتی حق میں رکاوٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود 2 اکتوبر 2025 سے عمران خان کو فیملی اور ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی، اور انہیں خفیہ طور پر اسپتال منتقل کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ آج بھی عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت میں ایران کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا فضل الرحمان کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بغیر کسی تاخیر کے عمران خان کے ساتھ فیملی اور وکلا کی ملاقات کروائی جائے، انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے، اور ان کا علاج ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے۔

کمیٹی نے اعلان کیا کہ جب تک عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کی جاتی اور عمران خان سے ملاقات کا اہتمام نہیں کیا جاتا، تحریکِ انصاف حکومت کی بلائی گئی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ پارٹی نے عدلیہ کے احکامات کی بالادستی اور عمران خان کے تمام آئینی حقوق کی فراہمی پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا