ایران حملے سے قبل مودی کا دورہ اسرائیل، عالمی میڈیا اور اپوزیشن کی شدید تنقید

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران پر ممکنہ حملے سے عین قبل اسرائیل کا دورہ عالمی سطح پر شدید تنقید اور سیاسی سوالات کھڑے کر گیا ہے۔ عالمی میڈیا اور بھارتی اپوزیشن نے دورے کی ٹائمنگ کو مشکوک اور سفارتی طور پر خطرناک قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو ’گھس بیٹھیے‘ بول دیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی نے دورہ اسرائیل میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایران کے خلاف ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سابق امریکی وزیر دفاع کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہو کر سامان اتار رہے ہیں، جس سے بھارت کی جغرافیائی اہمیت اور امریکا ایران کشیدگی میں کردار اجاگر ہوتا ہے۔

اسرائیلی صحافی نے مودی کو نیتن یاہو کی انتخابی مہم کا ’سستا اشتہار‘ قرار دیا جبکہ دی وائر کے مطابق مودی کا اصل مقصد نیتن یاہو کے ذریعے سابق امریکی صدر ٹرمپ تک رسائی اور خوشنودی حاصل کرنا تھا۔

بلوم برگ کے مطابق مودی کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں دیا گیا میڈل محض نمائشی تھا اور مڈل ایسٹ میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دورہ اسرائیلی حکومت کے سیاسی مفاد میں سہارا بنا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے

الجزیرہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کی، جبکہ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق مودی ایران کے معاملے پر اپنے سیاسی مفاد کے باعث خاموش رہے۔

ماہرین کے مطابق مودی کا یہ دورہ ایران کے حوالے سے متنازع اور بین الاقوامی سفارتی نقطۂ نظر سے خطرناک اقدام ہے، جس نے بھارت کی خارجہ پالیسی اور عالمی تاثر پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑگئی، بنلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

ہری مرچوں سے پھیلنے والی بیماری نے امریکا کی 27 ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا

عالمی پاپ گروپ کی لیڈر صوفیہ لافورٹیزا تشہیری سرگرمیوں سے الگ، وجہ سامنے آگئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر