پنجاب میں بیوہ خواتین اور یتیموں کے لیے ’وزیراعلیٰ رحمت کارڈ‘ کیا ہے؟

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیوہ خواتین اور ان کے یتیم بچوں کے لیے سرکاری کفالت کا شفاف ڈیجیٹل نظام متعارف کراتے ہوئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پاکستان میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے تحت بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کو ریاستی سرپرستی فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال

اس منصوبے کے تحت مستحق خاندانوں کو براہِ راست مالی امداد دی جائے گی، جہاں بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو پچیس، 25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں یہ منصوبہ 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی مدد بنے گا اور عید کے فوراً بعد اس کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں اب بیوہ خواتین محتاج نہیں رہیں گی اور ریاست ان کے دروازے پر کھڑی ہوگی، خیرات نہیں بلکہ باوقار حق حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ کے ذریعے بیواہ خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور بچوں کو مالی خودمختاری دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوۃ راشد نصراللہ نے اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ کے لیے موبائل ایپلیکیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور زکوۃ آفس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:محفوظ بسنت پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا پورا حق اور خیال رکھا جاتا ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp