حزب اللہ کا مارکبا کے قریب اسرائیلی فوج پر میزائل حملوں کا دعویٰ

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی لبنان کے قصبے مارکبا کے قریب پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی فوجی نفری پر میزائل حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے کرد گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے دوپہر تقریباً 12 بج کر 30 منٹ پر اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ان کے جنگجوؤں نے منارا پوسٹ سے مارکبا کی طرف بڑھنے والی اسرائیلی فورسز کی نقل و حرکت دیکھی۔

بیان میں کہا گیا کہ داغے گئے 2 میزائل براہِ راست اسرائیلی فوجی دستے پر لگے۔

مزید پڑھیے: امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

حزب اللہ نے اس حملے کو اسرائیل کی جانب سے لبنانی شہروں اور قصبوں، خصوصاً بیروت کے جنوبی مضافات پر کیے گئے حملوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم