عوام عمران خان کے بعد سب سے زیادہ سہیل آفریدی کو دیکھنا اور سننا چاہتی ہے، عاطف خان

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر مختلف رہنما اپنے اپنے انداز میں کام کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی ایک ایماندار اور باصلاحیت شخصیت ہیں اور توقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے طریقے سے کام کیا، جبکہ سہیل آفریدی اپنے انداز میں کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین بمقابلہ عاطف خان گروپ: صوبائی صدارت جانے کے بعد کیا وزیراعلیٰ کی پوزیشن کمزور ہوگئی؟

وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بعد اگر اس وقت پی ٹی آئی میں کوئی ایسا رہنما ہے جسے لوگ سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں اور جو ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو وہ سہیل آفریدی ہیں۔ عاطف خان کے مطابق سہیل آفریدی نوجوان ہیں، اچھی تقریر کرتے ہیں اور ان کی گفتگو دل سے محسوس ہوتی ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جتنے بھی جلسے اور احتجاج ہوئے ہیں، ان میں یہ واضح طور پر نظر آتا ہے کہ لوگ سہیل آفریدی کو سننا اور دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی کا ہر فرد دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنا درست نہیں ہے اور یہ قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کیا اختلافات ختم ہوگئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ریاستی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔ خارجہ پالیسی اور داخلی امن و امان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معاملات ہیں اور انہیں مکمل طور پر الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر تمام ادارے مل کر کام کریں تو حالات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

پارلیمانی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 8 سے 10 ارکان قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے سے قومی اسمبلی میں پارٹی کی نشستوں کی تعداد کم ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود پارٹی اپنے مؤقف اور ارادوں پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں سے استعفوں پر پارٹی میں مختلف آراء تھیں۔ بعض رہنماؤں کا خیال تھا کہ پارلیمانی کمیٹیوں میں باہمی اتفاق اور مشاورت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جاتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا، اسے قبول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کہا گیا کہ علیحدہ گروپ بنا لیں تو وزیراعلیٰ بن جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی عاطف خان

عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے عاطف خان نے کہا کہ اس وقت یہ معاملہ انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ آج بھی حکومت نے انہیں کہا کہ پارٹی کو بریفنگ میں آنا چاہیے تھا، لیکن اگر ایک طرف انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی اور دوسری طرف تعاون کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو یہ مناسب طرز عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تعاون چاہتی ہے تو اسے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت بھی دینی چاہیے۔ یہ ممکن نہیں کہ ایک طرف ملاقاتوں پر پابندی ہو اور دوسری طرف تعاون کی توقع رکھی جائے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد میں حکومت کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پاکستان کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے آمادہ ہے اور قومی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

حالات کی ماری خواتین کو پرائے دیس ’جہنم‘ میں دھکیلنے، بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب

سابق صدر عارف علوی کہاں ہیں؟ روپوشی، قانونی شکنجہ اور متضاد دعوے

آزاد کشمیر میں عشرہ یکجہتی پاک فوج منانے کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری