39 سال پرانا گمشدگی کیس: تحقیقات میں پیشرفت، 25 ہزار ڈالر انعام کا اعلان

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر واڈینا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ خاتون کارلا بیتھ اینڈرسن کے 1987 میں لاپتا ہونے کے کیس میں قریباً 4 دہائیاں گزرنے کے باوجود تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کیس میں نئی پیشرفت کے طور پر معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 25 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کارلا اینڈرسن کو آخری بار 13 نومبر 1987 کی شام اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد اپنے اپارٹمنٹ جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اگلے روز وہ اپنے کام پر بھی نہیں پہنچی، جس کے بعد پولیس نے ان کے گھر کا معائنہ کیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے اپارٹمنٹ میں کسی قسم کی زبردستی داخلے یا جدوجہد کے شواہد نہیں ملے، تاہم ان کی چابیاں اور ایک جیکٹ غائب تھی۔

پولیس اور تفتیش کاروں کے مطابق کیس میں اب تک سینکڑوں سراغ اور بیانات کی جانچ کی جا چکی ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

مزید پڑھیں:کتوں کی گمشدگی اور واپسی، مالکان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

حکام کا کہنا ہے کہ کارلا اینڈرسن کے لاپتا ہونے کے پیچھے ممکنہ طور پر کسی مجرمانہ واقعے کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے عوام سے مزید معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کیس قریباً 39 سال بعد بھی حل نہیں ہو سکا، اور متاثرہ خاندان اب بھی انصاف کا منتظر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp