سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافہ

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، مقامی و عالمی مارکیٹ میں مندی کا رجحان

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 171 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 6 ہزار ایک سو روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور یہ 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تھی۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیکن پاکستان میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 17 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی