وی نیوز کی تیسری سالگرہ: اراکین پارلیمنٹ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے معترف، ٹیم کو مبارکباد

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم وی نیوز نے کامیابی کے 3 سال مکمل کرلیے ہیں۔

وی نیوز کی تیسری سالگرہ پر وفاقی وزرا اور مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

وی نیوز حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں وی نیوز کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک اچھا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ وی نیوز کا پوڈکاسٹ سسٹم بھی نہایت مؤثر اور معیاری ہے۔

ان کے مطابق وی نیوز پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ آرٹس، ثقافت، خوراک، موسیقی اور قومی نوعیت کے ایسے مسائل جن کا تعلق صرف سیاست سے نہیں بلکہ معاشرتی زندگی کے دیگر پہلوؤں سے بھی ہے، ان کی بھرپور اور متوازن کوریج کی جاتی ہے۔ ان کے بقول وی نیوز ایک بہترین اور مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

وی نیوز نے معیاری رپورٹنگ کے ذریعے اپنا نام بنایا، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے اپنے پیغامِ میں کہاکہ وہ وی نیوز کی تیسری سالگرہ کے موقع پر چیف ایڈیٹر عمار مسعود اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وی نیوز نے اب تک بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، متوازن صحافت کو فروغ دیا ہے اور معیاری رپورٹنگ کے ذریعے اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وی نیوز کی ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ اپنے اس سفر کو جاری رکھے گی۔

نفیسہ شاہ، آغا رفیع اللہ اور دیگر کی بھی وی نیوز ٹیم کو مبارکباد

وی نیوز کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد دینے والوں میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ، آغا رفیع اللہ، ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ، عادل خان بازئی، ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی سید حفیظ الدین بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ