جیٹ فیول مہنگا، ملکی و بین الاقوامی فضائی کرایوں میں بڑا اضافہ

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد ایئرلائنز نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول مہنگا ہونے کے باعث فضائی سفر کے اخراجات میں اضافہ ہوا جس کا بوجھ مسافروں پر منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی پروازیں متاثر، عالمی ایئرلائنز الرٹ

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کے کرایوں میں فی ٹکٹ 2800 سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے چلنے والی پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے بعد اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔

اسی طرح بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف روٹس پر 10 ہزار سے 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ممالک کے لیے پروازوں کے کرایوں میں تقریباً 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے ٹورنٹو اور مانچسٹر جانے والی پروازوں کے کرایوں میں سب سے زیادہ اضافہ سامنے آیا ہے جہاں فی ٹکٹ 28 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان روٹس پر اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ بڑھ کر ڈھائی لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ سے دیگر شہروں کے لیے فضائی سفر مہنگا ہونے پر بلوچستان ہائیکورٹ کا نوٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 342 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس کے اثرات فضائی کرایوں پر بھی پڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری، شہر میں جدید سفری سہولت کا منصوبہ حتمی مرحلے میں

چترال سے ہتھیائے گئے نایاب قرآنی نسخے کی برطانیہ میں نیلامی

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری