ایران فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت نہیں کرے گا، ایرانی وزیر کھیل

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیرِ کھیل احمد دنیامالی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ایران سال 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا 200 ڈالر فی بیرل تیل خریدنے کے لیے تیار ہو جائے، ایران نے خبردار کردیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل احمد دونیامالی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چونکہ اس کرپٹ حکومت نے ہمارے رہنما کو قتل کیا ہے اس لیے ہم کسی صورت ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات اور تنازعات کے باعث ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں ٹیم کو عالمی ٹورنامنٹ میں بھیجنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ سال 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید پڑھیے: ایران میں 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی اداروں سمیت 20  ہزار عمارتیں تباہ

ایران کی قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم حکومتی بیان کے بعد اس کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp