افغان طالبان کے نائب ترجمان کے الزامات مسترد، اپنی کارروائیوں کو چھپانے کی کوششیں ناکام

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے نام نہاد نائب ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا اور اپنی کارروائیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے فیکٹ چیک کے مطابق 15 مارچ 2026 کو افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے سالارزئی کی بستی تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید جبکہ ایک 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان کا باجوڑ میں شہریوں پر حملہ، 4 بھائی شہید، بچہ شدید زخمی

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں کے بارے میں ہمیشہ عوام کو واضح اور شفاف انداز میں آگاہ کیا جاتا ہے۔ 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب قندھار میں صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں، انفراسٹرکچر اور تکنیکی آلات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن کے مناظر اور ویڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

بیان کے مطابق پاکستان افغان طالبان کی طرح پرانی، جعلی یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا۔ افغان طالبان کے سرکاری ذرائع سے بار بار جھوٹے بیانات اور گمراہ کن معلومات جاری کی جا رہی ہیں، جس سے انہیں اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp