میٹا نے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر پر اسکیم کی نشاندہی کرنے والے ٹولز متعارف کردیے

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں مزید اسکیم ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کرا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز صارفین کو کسی مشتبہ سرگرمی سے قبل ہی خبردار کریں گے، کیونکہ اسکمرز اکثر فوری نقصان پہنچانے کے بجائے ابتدا میں چھپ کر کام کرتے ہیں۔

فیس بک پر نئے الرٹس

میٹا فیس بک پر نئے دوست درخواستوں (فرینڈ ریکویسٹ) کے لیے الرٹس کی جانچ کر رہا ہے۔ اگر کسی اکاؤنٹ میں مشتبہ سرگرمی کے آثار ہوں، جیسے کم مشترکہ دوست یا مختلف ملک کی لوکیشن، تو صارفین کو الرٹ دکھایا جائے گا تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں کہ درخواست قبول یا بلاک کرنی ہے۔

واٹس ایپ میں ڈیوائس لنکنگ الرٹس

واٹس ایپ پر صارفین کو خبردار کرنے کے لیے ڈیوائس لنکنگ الرٹس متعارف کرائے گئے ہیں، تاکہ اسکمرز صارفین کو اپنی واٹس ایپ ڈیوائس سے جوڑنے کی کوشش نہ کر سکیں۔

میٹا کی بلاگ پوسٹ کے مطابق، اسکمرز کبھی کبھی ٹیلنٹ کمپٹیشن یا جعلی ووٹنگ کے بہانے صارفین سے فون نمبر اور ڈیوائس لنکنگ کوڈ مانگ سکتے ہیں، یا جعلی کیو آر کوڈ اسکین کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ نئے الرٹس ایسے مشکوک لنکنگ درخواستوں پر صارفین کو خبردار کریں گے۔

میسنجر میں ایڈوانس اسکیم ڈیٹیکشن

میسنجر میں ایڈوانس اسکیم ڈیٹیکشن اس ماہ مزید ممالک میں متعارف ہو رہا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے نئے رابطوں کے چیٹس میں اسکیمز سے متعلق پیٹرنز، جیسے مشکوک جاب آفرز، پہچان کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا اور درخواست کی جائے گی کہ وہ چیٹ میسجز اسکیم ریویو کے لیے شئیر کریں۔ اگر اسکیم کی تصدیق ہو گئی تو صارف کو اکاؤنٹ بلاک یا رپورٹ کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

میٹا کی کارکردگی

میٹا نے بتایا کہ پچھلے سال 159 ملین سے زائد اسکیم اشتہارات ہٹا دیے گئے، جن میں سے 92٪ بغیر کسی رپورٹ کے قبل از وقت ہٹا دیے گئے۔ اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر 10.9 ملین اکاؤنٹس جنہیں کریمنل اسکیم سینٹرز سے منسلک پایا گیا، ختم کر دیے گئے۔

یہ اقدامات صارفین کی حفاظت کو بڑھانے اور آن لائن اسکیمز سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا