وزیر اطلاعات نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ یہ دعوت سینئر صحافی حاجی نواز رضا کی قیادت میں آنے والے وفد نے ملاقات کے دوران دی۔

وفد میں نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال اور سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں صحافی برادری کو درپیش مسائل اور میڈیا سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروادی

وفاقی وزیر اطلاعات نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں گروپوں ڈیموکریٹس اور جرنلسٹ پینل کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے اور یہ ادارہ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ملاقات میں ہاؤسنگ کوٹہ، نیشنل پریس کلب کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملنے والی گرانٹ اور ہیلتھ انشورنس سمیت مختلف امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات کو پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل پریس کلب کی عمارت کے لئے گرانٹ کے معاملے پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر اطلاعات کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اور کابینہ کو مبارکباد

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزارت اطلاعات اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور متعلقہ معاملات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!