پرانی گاڑی کی وجہ سے نوجوان خاتون کو ملازمت دینے سے انکار کردیا گیا

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناٹنگھم شائر سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایلانہ تھامسن فرنچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک اسٹیٹ ایجنسی نے اس لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا کیونکہ ان کی گاڑی 10 سال سے پرانی تھی۔

ایلانہ نے دسمبر 2025 میں ناٹنگھم میں haart میں ٹرینی لیٹنگز نیگیوشی ایٹر کے طور پر درخواست دی تھی۔ درخواست فارم میں ایک سوال تھا کہ ’کیا آپ کی گاڑی 10 سال سے کم عرصے کی ہے؟‘ جس پر انہوں نے ’نہیں‘ کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ

ایجنسی کی جانب سے بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا کہ انہیں انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ملازمین کے لیے اپنی گاڑی کا 10 سال سے کم عمر ہونا لازمی شرط ہے، یہ پالیسی ملازمین کی ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہے خاص طور پر جب وہ اکثر اکیلے اور طویل فاصلہ طے کرتے ہیں۔

ایلانہ نے کہا کہ انہوں نے £2,800 بچا کر مئی 2025 میں ایک 2014 کی Citroen C1 خریدی تھی جس کا ایک ہی پچھلا مالک تھا، گاڑی 40,000 میل سے کم چلی تھی اور اس میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  مصنوعی ذہانت کے باعث زیادہ متاثر ہونے والی نوکریاں کون سی ہیں؟

ان کی والدہ، جینی فرنچ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پہلے ہی محدود ہیں اور اس طرح کی پالیسیاں انہیں مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ایلانہ نے کہا کہ وہ اب بھی پراپرٹی سیکٹر میں کیریئر بنانے کی خواہشمند ہیں اور روزانہ نئی ملازمتوں کے لیے درخواست دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، مظفرآباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

امریکا نے سابق کیوبن صدر راؤل کاسترو پر فوجداری الزامات عائد کردیے

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

غلط سرجری کیس: وفاقی آئینی عدالت کا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور سرجن کو نوٹس جاری

لاہور کی سونیا سے عائشہ بننے والی خاتون کیس کا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے والدین کی حوالگی کی درخواست خارج کردی

ویڈیو

پشاور کی مویشی منڈی: جانور اور قیمتیں زیادہ، خریدار پریشان

مسئلہ کشمیر مہاجرین کی وجہ سے زندہ، پیپلز پارٹی اور ایکشن کمیٹی الیکشن ملتوی کرانے کے لیے ایک پیج پر ہیں، احمد رضا قادری

28ویں آئینی ترمیم کب پیش ہوگی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں کھل کر بات کرنے سے گریزاں

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟