پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے جاز، یوفون اور زونگ کو ملک بھر میں 5جی سروس شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صارفین کے لیے اعلیٰ معیار کی سروس کو یقینی بنانے کے لیے 5جی سروسز مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کل ہوگی، صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، وزرا کی پریس کانفرنس
صارفین کی آگاہی اور سہولت کے لیے تمام موبائل آپریٹرز اپنی ویب سائٹس پر اپ ڈیٹ شدہ فہرست شائع کریں گے، جس میں وہ علاقے جہاں 5جی دستیاب ہے اور فائیو جی سپورٹ کرنے والے موبائل ماڈلز کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
The Pakistan Telecommunication Authority (PTA) is pleased to announce that Cellular Mobile Operators (CMOs), namely Jazz, Ufone and Zong have formally been authorized to start the 5G services across Pakistan. In order to ensure a high-quality user experience during this initial… pic.twitter.com/YJ43ke19X8
— PTA (@PTAofficialpk) March 20, 2026
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سروس کے دستیابی مقام، نیٹ ورک تیاری اور ڈیوائس مطابقت کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے، اور صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ 5جی فعال کریں اور ڈیوائس کو جدید ترین آپریٹنگ سسٹم پر اپ ڈیٹ کریں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں نیا باب، زونگ فائیو جی کا آغاز
پی ٹی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک بھر میں 5جی کے نفاذ کا مرحلہ وار اور شفاف عمل جاری رہے گا۔














