ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے پر کتنی عیدیں گزار لیں؟
نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح بادشاہی مسجد لاہور اور کراچی کی مختلف مساجد میں بھی بڑے اجتماعات دیکھنے میں آئے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔#EidKareem #EIDMUMARAK @pmln_org pic.twitter.com/O6O8KFY9Gy
— Media Talk (@mediatalk922) March 21, 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم عام شہریوں اور پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے، فرداً فرداً ان سے عید ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
مزید پڑھیں:ہمارے گاؤں دیہات کی عیدیں

صدر زرداری نے نوابشاہ جبکہ بلاول زرداری نے لاڑکانہ میں عید کی نماز ادا کی۔ نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، جبکہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں نماز پڑھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عبدالخیل میں نماز عید کی امامت کرائی۔












