آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تیاری، ووٹر فہرستوں کی تشکیل کا عمل شروع

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ووٹر فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے، یہ انتخابات رواں سال کے وسط میں متوقع ہیں، جن کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کے ووٹروں کا اندراج کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق اس مقصد کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات 2022 کے بعد 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی ان افسران کو فراہم کر دیا گیا ہے، جو گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق کریں گے اور اہل افراد کو ووٹر فہرستوں میں شامل کریں گے، ووٹ کے اندراج کے لیے یکم اپریل 2026 کو کوالیفائنگ تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

 ووٹر فہرستوں کی تیاری اور نظر ثانی کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کے لیے 28 مارچ 2026 کو بوقت 10:30 بجے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کے لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق بھی مرتب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے چھوٹے سے شہر سے تعلق رکھنے والے 7 افراد برطانوی الیکشن کیسے جیتے؟

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس عمل کا مقصد شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں