ایران امریکا کے مابین ثالثی: پاکستان کے نمایاں کردار پر بھارت میں ہنگامہ، کانگریس نے مودی حکومت کو دھو ڈالا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے تو یہ بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی ناکامی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے کی کوششوں میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر پاکستان کو امن مذاکرات کے میزبان کے طور پر پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اگر امریکا اور ایران متفق ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

اس پیشکش کا اُس وقت مزید چرچا ہوگیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کی پوسٹ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

دوسری طرف کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ اگر پاکستان کے ثالثی کردار کی خبریں درست ہیں تو یہ بھارت کے لیے بڑی سفارتی ناکامی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سب وشو گرو پالیسی کا نتیجہ ہے۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد پاکستان نے سفارتی میدان پر بہتر حکمت عملی اپنائی اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے، جبکہ مودی حکومت اس معاملے میں پیچھے رہ گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کے پاکستان، جو پہلے سیاسی، سماجی اور معاشی مشکلات کا شکار تھا، اب عالمی سطح پر دوبارہ فعال کردار حاصل کر رہا ہے۔

کانگریس رہنما نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی فوجی قیادت اور امریکی صدر کے درمیان رابطے نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والا بھارت منظر سے غائب، پاکستان کے عالمی سطح پر چرچے

جے رام رمیش نے وزیراعظم مودی کے حالیہ اسرائیل کے دورےکو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے نے مشرق وسطیٰ میں بھارت کے ثالثی کردار کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید بھی کہا کہ مودی کی خارجہ پالیسی اب بے نقاب ہو چکی ہے۔ اور ان کا اسرائیل کا دورہ بھارتی سیاسی تاریخ میں ایک انتہائی ناکام فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

میٹا نے یورپی ممالک میں اپنے اسمارٹ گلاسز کی لانچنگ مؤخر کردی

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ