وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں سردی کی شدت برقرار، کیا اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے؟
انہوں نے عوام، والدین، طلبہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری و مستند ذرائع سے جاری معلومات پر ہی انحصار کریں۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔ pic.twitter.com/YkhRxQ6RcC
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) March 25, 2026
وزیر تعلیم نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں گمراہ کن ہیں اور ان سے محتاط رہنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم سرما کی 22 چھٹیوں کا اعلان
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران اسی نوعیت کی افواہیں سامنے آئی تھیں، جنہیں متعدد بار غلط قرار دیا گیا تھا۔













