اسلامک یونیورسٹی کے بعد نسٹ کے کیمپس میں بھی تیندوے کی انٹری

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے کیمپس میں تیندوا دیکھنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ اور وائلڈ لائف حکام متحرک ہو گئے۔

چند روز قبل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں بھی تیندوا گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس سے طلبہ اور عملے میں خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

نسٹ میں تیندوا دیکھے جانے کے بعد اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے فوری اقدامات کیے اور تیندوا پکڑنے کے لیے کیمپس میں ٹریپر لگایا۔

عہدیداروں کے مطابق ٹریپر کے ذریعے تیندوا محفوظ طریقے سے پکڑا جائے گا اور اسے بعد ازاں جنگلی حیات کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ طلبہ اور کیمپس اسٹاف کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی نے تیندوا یا دیگر جنگلی جانور کو شہری علاقوں میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار