پاکستان اور عمان کے درمیان توانائی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عمان نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سلطنتِ عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی توانائی صورتحال اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمان پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان کا اظہارِ یکجہتی، سفارت کاری کی بحالی پر زور

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی احترام اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سفیر کو پاکستان کی جانب سے توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور سپلائی کو مستحکم بنانے کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی علاقائی صورتحال کے پیش نظر آبنائے ہرمز کے علاوہ متبادل راستوں اور ذرائع پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

’عمان پاکستان کی توانائی سلامتی مضبوط بنانے میں تعاون کے لیے تیار ہے‘

عمانی سفیر نے پاکستان کی توانائی ذرائع میں تنوع کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمان پاکستان کی توانائی سلامتی مضبوط بنانے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ عمان پاکستان کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر توانائی کارگو فراہم کرنے کی درخواست پر مثبت غور کرے گا، جس پر سفیر نے سازگار جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور کارگو فیری سروس کی منظوری دیدی

مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے 3 اور ڈیزل کا ایک کارگو پاکستان درآمد کیا جا چکا ہے، جبکہ مارچ ہی میں پیٹرول کے مزید 2 کارگو درآمد کیے جائیں گے۔

ملاقات میں اپ اسٹریم شعبے، بالخصوص تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور عمان ٹریڈنگ انٹرنیشنل کے درمیان اضافی تیل کارگو کی فراہمی سے متعلق مثبت مذاکرات جاری ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔

دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون مزید گہرا کرنے اور باہمی فائدے کے لیے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ