آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کا سبب نہیں، ایک نیا چیلنج ہے، صائم ایوب

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کنگز مین کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے کہا ہے کہ آؤٹ آف فارم ان کے لیے پریشانی کا سبب نہیں بلکہ ایک نیا چیلنج ہے، اور وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا فوکس صرف نتائج پر نہیں بلکہ کھیل کے عمل سے تجربہ حاصل کرنے پر ہے۔

صائم ایوب نے کہاکہ نئی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ماحول توقع سے بہتر نکلا ہے۔ وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں، جن میں امریکی اور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کپتان مارنوس لبوشین خوش مزاج ہیں اور ٹیم میں دوستانہ ماحول ہے، جس کی وجہ سے کھیل کا تجربہ مزید دلچسپ ہو رہا ہے۔

صائم ایوب، جو پی ایس ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے توقعات ہمیشہ زیادہ رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ٹیم مینجمنٹ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں جارحانہ انداز اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی عادت ڈال سکیں۔

آؤٹ آف فارم ہونے کے حوالے سے سوال پر صائم ایوب نے کہاکہ یہ میرے لیے ایک چیلنج ہے، کیریئر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں، اور میں اس دوران چیزیں سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ نتائج کی پرواہ کیے بغیر، میں پراسس پر فوکس کرکے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم