لاہور: زچگیوں کی ویڈیو سازی اور وائرل کرنے کی شرمناک حرکت، پی ایم ڈی سی کا سخت نوٹس

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں زچگی کے لیے کیے جانے والے آپریشن کے دوران 2 خواتین کی ویڈیو بنانے کے سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو نہایت تشویشناک قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ہی آپریشن تھیٹر میں 2 خواتین کے سیزیرین آپریشن کیے جا رہے تھے اور درمیان میں پردہ لگا ہوا تھا۔ ویڈیو بنانے والا شخص اسے ’مقابلہ‘ قرار دیتے ہوئے تبصرہ بھی کر رہا تھا۔

اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے ہفتے کے روز اسپتال کی میڈیکل سپرنٹینڈینٹ، گائنی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ، ایک خاتون میڈیکل آفیسر، 5 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں، 2 نرسوں اور عملے کے ایک رکن کو معطل کر دیا تھا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن تھیٹر کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں طبی عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور جراحی عمل کو نامناسب انداز میں پیش کیا گیا جس نے مریضوں کی عزت، رازداری اور طبی اخلاقیات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کونسل نے اسپتال انتظامیہ اور ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ڈاکٹروں کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کی مکمل وضاحت پیش کریں جس میں اپنے کردار اور حالات و واقعات کی تفصیل شامل ہو۔

مزید پڑھیے: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم، پرائیوٹ اسپتالوں میں جاری رہے گی

بیان میں مزید کہا گیا کہ مریضوں کی اجازت کے بغیر، خاص طور پر حساس طبی ماحول جیسے آپریشن تھیٹر میں ویڈیو بنانا پیشہ ورانہ اخلاقیات کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے مریضوں کے حقوق اور رازداری متاثر ہوتی ہے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات ہرگز قابل قبول نہیں اور ذمہ داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

کونسل نے اسپتال سے اس بات کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں کہ ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے میں کون کون ملوث تھا، آیا مریضوں سے اجازت لی گئی تھی یا نہیں اور انتظامیہ نے کیا تادیبی اقدامات کیے۔

مزید پڑھیں: لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور مریضوں کی رازداری اور وقار کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟